پاکستانی امریکن ڈایا سپورا“ کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی

نیویارک ( آواز نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن ڈایا سپورا“ کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احمد خان ترین سمیت ’پاکستانی امریکن ڈایا سپورا ‘ کے دبیر ترمذی اور ساتھیوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں امریکہ میں موجود پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیویارک اور یو ایس اور کمیونٹی کے مقامی قائدین امجد نواز، پرویز ریاض امرا،دبیر ترمذی ، تصور احسن، ظفر چیمہ ،راجہ اشتیاق، ظفر اقبال (کینیڈا) ، گل خان، محمد فاروق، علی اکبر مرزا، سیرین علی مرزا، عائشہ حسین(ہیوسٹن) ، ڈاکٹرنصر،ثمینہ حنیف، حناگیلانی ، چوہدری خیرات حسین ، اکرم چوہدری ، سلطان خان اور فاروق وڑائچ سمیت پی ٹی آئی ارکان اور سپورٹرز نے شرکت کی ۔مظاہرے میں نظامت کے فرائض دبیر ترمذی نے ادا کئے ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر ، پوسٹر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں جبکہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بدترین سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تحریک انصاف کے ارکان ، سپورٹرز اور ان کے عزیز واقارب کو ہزاروں کی تعداد میں حراست میں لیا گیا ہے اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں ، انتقامی کاروائیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور عمران خان کے خلاف بے بنیاد کیس ختم کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں