اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے چھٹیوں کے ’ میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2023‘ پر دستخط کردیے۔اس بل کے تحت وفاقی حکومت کے زیرانتظام سرکاری اور نجی اداروں میں ملازم خواتین ملازمت کے دوران پوری تنخواہ کے ساتھ تین بار زچگی کی چھٹیاں ( میٹرنٹی لِیو ) لینے کی اہل ہوں گی۔میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2023 کے تحت پہلی زچگی پر خواتین ملازمین پوری تنخواہ کے ساتھ 180، دوسری پر 120 اور تیسری زچگی پر 90 دن کی چھٹیاں لے سکیں گی۔اسی طرح مرد ملازمین بھی اپنے عرصہ ملازمت کے دوران بچے کی پیدائش پر تین بار 30، 30 دن کی چھٹی لینے کے اہل ہوں گے۔قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ کی قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت اس بل کی منظوری دی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]