نیویارک( آواز نیوز)نیویارک سٹی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ( بس، ٹرین، ریل )کو رواں دواں رکھنے کے لئے کرایوں اور ٹولز کی وصولیوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے. اس سلسلے میں مجاز ادارہ ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( MTA)نے اس سال لیبر ڈے( کے موقع پر بسوں، سب وے ٹرینوں، ریل ( لانگ آئیلنڈ اور میٹرو نارتھ)اور ٹولز میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے اجلاسوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے.عوامی رائے بھی لی جارہی ہے۔ بسوں اور سب ٹرینوں کے ریگولر کرائے میں 15 سینٹ جبکہ 4 فیصد جبکہ ٹولز کی وصولیوں میں 5.5 فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ریگولر کرایہ 2.75 ڈالرز سے بڑھ کر 2.90 ڈالرز، ھفتہ وار پاس میں ایک جبکہ ماہانہ پاسز میں فی کس5 ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔ معذور، سٹوڈینٹس اور دیگر رعایتی کرائے تبدیل نہیں کئے جائیں گے.ایکسپریس بسوں کے کرائے بھی بڑھا دئیے جائیں گے. لانگ آئیلنڈ ریل روڈ ( LIRR) اور میٹرو نارتھ کے کرایوں میں 4.5 فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے. مختلف ٹنلز اور برج کے لئے ٹولز کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہیں ریگولر ٹولز میں 7 فیصد جبکہ ای زی پاس استعمال کرنے والے 6 فیصد ٹوک زیادہ ادا کریں گے.نیویارک سٹیٹ سے باہر کے رہائشی اور بذریعہ ڈاک ادا کرنے والے صارفین کے لئے ٹولز کی قیمتوں میں دس فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے.کورونا کے دوران قیمتوں میں اضافہ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا ابMTA نے دوبارہ ہر دوسرے سال کرایوں اور ٹولز میں اضافہ کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]