کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب پہاڑی سلسلے سولکھمبو میں زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک لاپتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر NA-MV نے سورکے ہوائی اڈے سے کھٹمنڈو کے لیے پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش میں گئے سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سلسلے سولکھمبو کے ضلع لامجورا سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے لیکن ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں۔ ایک لاپتا ہے۔لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر پہاڑی کی چوٹی پر ایک درخت سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ نیپال میں ہی رواں برس کے آغاز میں مسافر بردار طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا