عمران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں: فرح گوگی کی تردید

•   ایسی خبروں میں کہیں نہ کہیں کوئی صداقت ہوتی ہے تب ہی خبریں گردش کرتی ہیں ذرائع کا دعوی 
•   سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے بارے میں کہا جارہا ہے وہ بھی امکانی طور پر شوہر کے خلاف گواہی دے سکتی ہیں

لاہور/ نیویارک(آواز نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی سہیلی فرح گوگی کی جانب سے پاکستان کے مین سٹریم اخبارات میں ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ فرح گوگی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔فرحت شہزادی ( فرح گوگی) کے وکیل اظہر صدیق نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کی موکلہ سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہے وہ عمران کے خلاف گواہی دینے پر رضامند ہوئی ہیں۔اگرچہ فرح گوگی کی جانب سے تردید جاری کردی گئی ہے مگر میڈیا میں شائع ہونے والی ایسی خبروں میں کہیں نہ کہیں کوئی صداقت ہوتی ہے تب ہی اس قسم کی اطلاعات گردش کرتی ہیں۔واضح رہے کہ بشری بی بی کے حوالے سے بھی دعوے کئے جارہے ہیں کہ وہ امکانی طور پر وعدہ گواہ معاف بن سکتی ہیں پاکستانی کمیونٹی خصوصا پی ٹی آئی کے حلقوں میں ایسی خبروں کے حوالے سے کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں