ملائیشیا کے بادشاہ نے یکم اگست تک ’کورونا ایمرجنسی نافذ کردی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے کورونا وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر ملک بھر میں یکم اگست ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ملائیشیا کے بادشاہ کی جانب سے ایمرجنسی کے اعلان کے علاوہ وزیراعظم محی الدین کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا اختیار بھی دیدیا ہے۔یکم اگست تک کورونا کیسز میں کمی واقع نہیں ہوئی تو ایمرجنسی کی معیاد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ایک روز قبل ہی وزیراعظم محی الدین نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کو سخت کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت تمام شاپنگ مالز اور کچھ صنعتی ایریا بھی بند کردیئے گئے تھے۔اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو وزیراعظم کی کابینہ اور پارلیمنٹ میں کمزور پڑتی گرفت بتایا ہے اور فیصلے کے خلاف مظاہروں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں