ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان ‘ کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔میگا اسٹار شاہ رخ خان کا ’ زندہ بندہ‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ’ زندہ بندہ‘ 24 گھنٹے میں یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا۔ یو ٹیوب کی عالمی ٹرینڈز کی لسٹ میں ’ زندہ بندہ‘ نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
شاہ رخ خان کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کورین بینڈ بی ٹی ایس اور گلوکارہ شکیرا کے مقبول ترین گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’زندہ بندہ ‘ کو اب تک یوٹیوب پر 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد لائیک کرچکے ہیں۔فلم ’جوان ‘ کے گانے ’ زندہ بندہ‘ میں شاہ رخ خا ن نے ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا احتجاج: لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، شہری رل گئے
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے: وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر واضح کردیا
پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کا مشن، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند، پولیس تعینات
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری