کراچی: ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا جنون آخری حدوں کو چھونے لگا۔ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے، آئی سی سی اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کرچکا جس پر پی سی بی نے رضامندی بھی ظاہر کردی، شیڈول میں تبدیلی کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے جلد متوقع ہے، اس کے باوجود پاک بھارت میچ کیلیے جنون اپنی آخری حدوں کو چھورہا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین احمد آباد میں اس ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہونے کیلیے بے قرار ہیں، صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرنے والی ہے، اس لیے میزبان شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی چاندی ہوچکی، کرایوں میں کئی سو گنا کا اضافہ کردیا گیا، بڑے ہوٹلز میں تو تقریباً کمرے بک بھی ہوچکے ہیں، گیسٹ ہاؤسز میں بھی گنجائش ختم ہورہی ہے۔پاک بھارت میچ کے موقع پر بھارتی ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا،بی بی سی کے مطابق بڑے بھارتی شہروں سے احمد آباد کا موجودہ کرایہ 4 سے 6 ہزار روپے کے درمیان ہے۔ اکتوبر کے وسطی عرصے میں یہ کرایہ 50 ہزار سے بھی تجاوز کرچکا ، اس میں مزید اضافے کی بھی توقع ہورہی ہے۔ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ جتنی مانگ پاک بھارت میچ کی ہے اتنی ورلڈ کپ کے افتتاحی اور فائنل مقابلے کی بھی نہیں نظر آتی، خود بھارت کے دیگر ٹیموں سے میچز میں بھی شائقین اتنی دلچسپی نہیں لے رہے جتنی پاکستان سے مقابلے میں ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]