ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 165 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 165 رنز کا ہدف دے دیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے نجم الحسین 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر رنز بنانے میں ناکام رہا۔پالے کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتداء میں اوپنر تنزید حسن صفر، محمد نعیم 16، توحید ہردوئے 20 اور کپتان شکیب الحسن محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔مشفق الرحیم 13، مہدی حسن 5 اور مہدی حسن (ٹو) 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تسکین احمد اور مستفیظ الرحمٰن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجایا ڈی سلوا، دونیتھ والالیگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پلئینگ الیون میں کچھ کھلاڑی انجری کا شکار ہیں تاہم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو 238 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں