پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق اسوقت بخار اور فلو کی علامات سے دوچار ہیں، بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تاہم اس موقع پر بھی اوپنر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔عبداللہ کے علاوہ محمد رضوان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا، زمان خان اور محمد حارث نے بھی ٹریننگ نہیں کی۔
قبل ازیں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار کی علامات کا سامنا تھا تاہم وہ اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے ٹریننگ کے حوالے سے اپنا پلان تبدیل کردیا تھا، پہلے ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا بعدازاں فٹنس مسائل کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تو بورڈ نے بتایا کہ کھلاڑی وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 فتوحات جبکہ ایک میچ میں رواتیی حریف کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف