نیویارک (آواز نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق 70 فیصد امریکی فوجی موٹاپے کا شکار ہیں۔ فوج میں موٹاپے کا یہ رجحان قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ایک حالیہ وسیع پیمانے پر کیے گئے مطالعے کے مطابق 10 میں سے تقریباً 7 امریکی فوجی موٹاپے کا شکار ہیں، جو کہ فوج کی فعالی پر سمجھوتہ اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ امریکن سیکیورٹی پروجیکٹ، واشنگٹن میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم، کے مطابق 68 فیصد امریکی فوجی باڈی ماس انڈیکس کے تحت زیادہ وزن کے حامل ہیں، باڈی ماس انڈیکس کسی شخص کی عمر، قد اور وزن کو مدنظر رکھتا ہوئے وزن کی پیمائش کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں میں موٹاپے کی شرح پچھلی دہائی کی نسبت دوگنا ہو گئی ہے، جو کہ 2012 میں 10.4 فیصد سے بڑھ کر اب 21.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی طویل مدتی طاقت اور فعالی کو یقینی بنانے کے لیے فوج کو فیصلہ کن اور مربوط طریقے سے اپنی صفوں میں موٹاپے کے بڑھتے رجحان کو قابو میں لانا ہوگا، جسمانی ساخت کے معیارات کو مضبوطی سے برقرار رکھنا ہوگا اور صحت کی پالیسیوں کو شواہد پر مبنی سفارشات کے مطابق لانا ہوگا۔ امریکی فوج کے ہر محکمے کے اپنے مختص کردہ جسمانی ساخت کے معیارات ہیں جو کہ بھرتی کرنے والوں کے لیے مد نظر رکھنا ضروری ہیں، اور موٹاپا فوجی درخواست دہندگان کی نااہلی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مطالعہ کے مطابق، امریکی فوج کو نئے ارکان بھرتی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق 17 سے 24 سال کی عمر کے ایک چوتھائی سے بھی کم امریکی، فوجی خدمات کے لیے تعلیمی اور جسمانی اہلیت رکھتے ہیں۔ امریکن سیکیورٹی پروجیکٹ نے تجویز کیا ہے کہ محکمہ دفاع فربہ فوجیوں کو طبی مداخلت سے مستثنیٰ رکھنے والی اپنی پالیسیوں کو ختم کرے، فربہ فوجیوں کو مناسب علاج کے لیے ڈاکٹروں کے پاس بھیجے اور بھرتی کی رپورٹوں میں بی ایم آئی کے اعداد و شمار شامل کرے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]