بابراعظم کی کپتانی کیسے گئی! ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق اور شاہین کو محدود فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپنے پر ایک نامعلوم خاتون سے گفتگو کررہے ہیں۔ذکا اشرف کو بابراعظم کی کپتانی سے متعلق کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں دو فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کیلئے کہا گیا تھا جس پر بابر نے جواب دیا کہ میں فیملی سے مشورہ کرکے بتاؤں گا لیکن فیملی کے بجائے انہوں نے طلحہ (نامی) پلئیر ایجنٹ سے بات کی اور بعدازاں تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پلئیر ایجنٹ نے ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو گھیرا ہوا ہے، اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ فیملی ٹرم ہیں۔مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بابراعظم نے ٹیسٹ کی کپتانی لینے سے انکار کیا تو اسوقت ہمارے پاس پلان بی تیار تھا ہم نے شان مسعود کو کپتانی دیدی اور شاہین کو ٹی20 فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپے۔ اس موقع پر نامعلوم خاتون نے کہا کہ شاہین بھی تو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی بابر اعظم کے ساتھ دوستی کی وجہ سے پاکستانی سکواڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں