تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا کہ ہم پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام مضحکہ خیز اور سفاکانہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کے اپنے اہم دورے پر عرب ممالک سے سیدھے اسرائیل پہنچ گئے جہاں انھوں نے صدر اسحاق ہرزوگ سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر اسحاق ہرزوگ نے جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں اپنے ملک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام سے بڑھ کر کوئی چیز مضحکہ خیز اور سفاکانہ نہیں۔اسرائیلی صدر نے امریکا کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا شکریہ بھی ادا کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں سمیت جنگ بندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں دائر مقدمے میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق 84 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی تھی۔ اس مقدمے کی سماعت آئندہ فروری میں ہونی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]