نئی دہلی: تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے ملزم کو دہلی پولیس نے 20 جنوری کو گرفتار کیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔اس سے قبل نومبر 2023 میں دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں ریاست بہار کے 19 سالہ نوجوان سے پوچھ گچھ کی تھی، پولیس کو شبہ تھا کہ نوجوان نے سب سے پہلے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا تھا۔نوجوان نے پوچھ گچھ کے دوران دہلی پولیس کو بتایا تھا کہ اُس نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو انسٹاگرام کے ایک اکاوْنٹ سے ڈاوْن لوڈ کی تھی۔واضح رہے کہ سال 2023 میں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی، رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہونے کے دو روز بعد ہی بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]