ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں
سپریم کورٹ نے وفاقی حکام کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ ریزر وائر بیریئر ہٹانے کا حکم دیا تھا
نیویارک (آواز نیوز)ٹیکساس میں امریکہ سے علیحدگی کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مریکی سپریم کورٹ نے وفاقی حکام کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ ریزر وائر بیریئر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ گریگ ایبٹ جو ریپبلکن پارٹی کے گورنر ہیں کا کہنا ہے کہ وہ سرحد کو محفوظ بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کو امریکی املاک تباہ کرنے سے روکنے کے اقدامات کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانا ان کی ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے لیے سرحد پر خار دار تار نصب کی گئی ہے۔ ادھر ٹیکساس کی علیحدگی کی تحریک جسے ٹیکسٹ موومنٹ کا نام دیا گیا ہے اس کے رہنما ڈینیئل ملر کہتے ہیںکہ ٹیکساس کو امریکہ چھوڑ دینا چاہئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ 1845 میں امریکن یونین میں شامل ہونے سے پہلے نو سال تک جمہوریہ ٹیکساس ایک آزاد ریاست رہی ہے۔ ملر جو اب 50 سال کے ہیں اور ٹیکساس نیشنلسٹ موومنٹ کے صدر ہیں اس تبدیلی کو واپس لینے کی امید کر رہے ہیں۔دوسری جانب حمایت میں اضافے کے باوجود بھی تحریک کو حالیہ کئی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو کہ آنے والے ریپبلکن پرائمری بیلٹ پر ٹیکسان کی علیحدگی پر ریفرنڈم ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ناقدین نے آزادی کی جنگ کو ایک خیالی تصور بھی قرار دیا ہے جس کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں تاہم ملر کو اس کی پروا نہیں اور وہ اپنی مہم کی حتمی کامیابی کے قائل ہیں۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا