کراچی: نوجوان ٹینس اسٹار 17 سالہ زینب علی نقوی کو کراچی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک زینب علی نقوی گزشتہ روز میچ کے بعد ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔نو سال کی عمر سے ہی ٹینس کھیلنے والی زینب علی پاکستان کی ٹاپ 8 جونیئر ویمن کھلاڑیوں میں شامل تھیں جبکہ سندھ میں وہ دوسری پوزیشن پر براجمان تھیں۔زینب نے 2014 میں کراچی اے ٹی ایف 14 اور انڈر سپر ٹینس سیریز چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے سنگلز ڈویژن میں اپنی پہلی چیمپئن شپ جیتی تھی۔متعدد ٹورنامنٹس کی فاتح زینب علی نقوی کی امام بارگاہ محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز جنازہ کے بعد وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے پر تدفین ہوئی۔دریں اثنا سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر گلزار فیروز اور محمد خالد رحمانی و دیگر نے زینب علی نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]