اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی۔ کیا یہ ملک دشمنی نہیں۔ آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں آج نومنتخب ارکان پارلیمنٹ حلف لیں گے۔دوسری جانب شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدانخواستہ پاکستان برباد ہو جائے، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]