افغان فوج اور جنگجوؤں کے درمیان خونی جھڑپوں میں 38 ہلاکتیں

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں پہلی جھڑپ دشت ارچی کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے کے باعث ہوئی۔ دوطرفہ فائرنگ 3 گھنٹے تک جاری ہے اور اس جھڑپ میں افغان فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ افغان فوج کی بروقت کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تاہم اس دوران 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دشت آرچی کی فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 12 فوجی اہلکار اور 4 شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور حملے میں طالبان کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔دریں اثناء صوبے قندوز میں ہی جنگجوؤں اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی ایک اور جھڑپ میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اس طرح جھڑپوں میں صوبے قندوز میں مجموعی طور پر 23 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں