ممبئی: انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور ادکار دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس کی عمر میں ہی ان کی اپنے والدین سے علیحدگی ہوگئی تھی۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنے بچپن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین سے خفا تھے کیوں کہ انہیں بغیر ان کی مرضی کے دوسرے شہر بھیج دیا گیا تھا۔اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 11 برس ہوئی تو انہوں نے اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے ماماجی کے ساتھ رہنے لگے اور وہ گاؤں چھوڑ کر لدھیانہ شفٹ ہوگئے۔دلجیت دوسانج نے بتایا کہ وہ ماما جی کے گھر میں چھوٹے سے کمرے میں اکیلے رہتے تھے، ان کے گھر میں ٹی وی بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور والدین نے ان کی بھلائی ہی سوچی ہوگی لیکن لمبی جدائی کی وجہ سے ان کے ساتھ ایک گہرا قائم نہ رہ سکا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]