کیلیفورنیا: اگر آپ کو کسی کے ساتھ رو برو انگریزی کی مشق کرنے میں مشکل کا سامنا ہے تو گوگل سرچ لیبز آپ کی یہ مشکل آسان کرنے جارہی ہے۔ایک ٹوئٹ کے مطابق کمپنی کا یہ نیا آزمائشی فیچر (اسپیکنگ پریکٹس) جنریٹیو اے آئی استعمال کرتا ہے تاکہ گفتگو کی مشقوں کے ذریعے صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے کی مدد کی جاسکے۔اسپیکنگ پریکٹس تک رسائی کے لیے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہوگا۔ آپشن آن کرنے کے بعد صارفین ’ٹرائی این اگزیمپل‘ پر کلک کر کے اسپیکنگ پریکٹس ڈھونڈ سکتی ہیں۔فی الحال یہ فیچر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینوزویلا میں آزمایا جارہا ہے۔گوگل کی جانب سے بول چال کی مشق کرنے کے لیے پہلی بار یہ فیچر اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔سرچ لیبز گوگل کا ممکنہ نئے سرچ فیچرز کے لے سینڈ باکس ہے۔ تاہم، یہ فیچر اینڈرائڈ ڈیوائس میں موجود گوگل میں ممکنہ طور پر انگریزی سے یا انگریزی میں ترجمہ کرنے والے پوپ اپ میں شامل ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]