ٹی20 ورلڈکپ؛ نائب کپتان نہ مقرر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔دوسری جانب کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر بابراعظم دوبارہ کپتان مقرر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں