پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیویارک آمد، قونصل جنرل عامر اتوزئی نے استقبال کیا

نیویارک( نیوز ڈیسک)ڈلاس میں قوم کو مایوس کرنے کے بعد قومی ٹیم نیویارک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔قونصل جنرل نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم ورلڈ کپ 2024 کے باقی میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے 9 اور 11 جون کو نیویارک کے ناساکاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف انڈیا اور کینیڈا کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔ امریکہ سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال انتہائی پست ہوچکا ہے۔ انڈیا جیسی ورلڈ کلاس ٹیم کے خلاف میچ میں رواں ورلڈ کپ میں اسکے برقرار رہنےکا فیصلہ ہوجائے گا.قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی سے استدعا کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سٹیڈیمز کا رخ کریں اور ٹیم کا مورال بڑھائیں تاکہ وہ آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھاسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں