عمران اگرہ کی منیر اکرم کو سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کے 8 ویں بار غیر مستقل ممبر بننے پر مبارکباد

نیویارک( آواز نیوز) نیویارک میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیت پرائیڈ آف پرفارمنس عمران اگرہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ عمران اگرہ نے سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کے 8 ویں بار غیر مستقل نشست کا رکن منتخب ہونے پر منیر اکرم کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ عمران اگرہ نے حال ہی میں کانگریس مین ٹام سوازی کے ساتھ مل کر کانگریس میں پاکستان کاکس کو ازسر نو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممبر کی مدت 2 سال کے لئے ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں