تجارت،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون سے اتفاق
اسلام آباد( آواز نیوز)امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ایڈووکیسی تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی( APPAC) ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس، اسمبلی مین الیک بروک اور کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد کی سربراہی میں وفد نے کے پی کے کے وزیراعلی سردار علی امین گنڈا پور سے انتہائی مفید ملاقات کی۔اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقدہ ملاقات میں کے پی کے اور نیویارک کے درمیان صحٹ، تعلیم اور باہمی تجارت جیسے اہم شعبوں میں ممکنہ تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران کے پی کے اور نیویارسٹیٹ کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے سے اتفاق کیا گیا۔انہوں تعاون کے فروغ اور صحت و تعلیم جیسے اہم شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے عوام کی بہتری کے لئے ثقافتی سمجھ بوجھ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔بات چیت میں مختلف صوبوں اور ریاستوں کو سسٹرز سٹزیز بنانے کے لیے قراداد پر بھی بات چیت کی گئی۔تاکہ باقاعدہ تعلقات قائم ہوسکے۔ وزیراعلی امین گنڈہ پور نے کے پی کے اور نیویارک سٹیٹ کے درمیان ایسی کسی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مختلف شعبوں اور عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا
۔انہوں مزید تعاون اور مواقع کے لئے وفد کو آئندہ بھی کے پی کے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم مل جل کر کام کریں گے۔ڈاکٹر اعجاز احمد نے وزیراعلی امین گنڈہ پور کے ساتھ ملاقات کو امید افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ملاقات پر فخر ہے اس سے دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات مظبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے تعلقات مستحکم ہونگے اور ہماری کمیونٹیز کے درمیان سمجھ بوجھ اور مفاہمت پیدا ہوگی۔اپنے اپنے عوام کی بہتری کے لئےزیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کئے جائیں گے۔اے پی پیک کے وفد اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کے درمیان ملاقات مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اس سے نیویارک سٹیٹ اور کے پی کے درمیان اشتراک کار بڑھے گا۔صحت، تعلیم اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے مواقع مہیا ہونگے۔