لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ یہ ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، ہم اپنے اتحادیوں کو اس حکمت عملی پر منائیں گے، حکومت کا جتنا پسینہ ہماری چائے کی دعوتوں سے نکلے گا اتنا ہمارے 10، 10 جلسوں سے اثر نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےحکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن جمہوری،آئینی اور قانونی طریقے سے بھیجیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں معیشت کو اتنانقصان نہیں ہوا جتنا گزشتہ 2سال میں ہوا، حکومت ڈنڈے سے ملکی معیشت اور انڈسٹری چلا رہی ہے، لیکن سندھ حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ڈنڈے کا استعمال نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں وفاقی حکومت نے سندھ کو لاوارث چھوڑدیا، اس کی ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر ابھی تک نظر نہیں آئے، ہم عوام دوست ہیں لیکن اس کامطلب یہ نہیں صنعتکاروں کےدشمن ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے صنعتکاروں سے دشمن جیسا سلوک کیا، کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا، حکومتی وزراء اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]