مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہاہے، شہباز شریف

اسلام آباد: (آواز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر محنت کر رہے ہیں، اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آ گئی، مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو ہا ہے، وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو ستائش پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے، پاکستان کے کروڑوں لوگ بہت قابل ہیں، یہاں کسی چیز کی کمی نہیں، معدنیات، قدرتی وسائل ہیں، حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، ملک کو تیزی سے آگے لے کر جانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق لوازمات کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ سفر کٹھن اور مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پورا یقین ہے اپنی منزل تک پہنچیں گے، اپنے اہداف پر فوکس رہنا ہوگا، عملی بصیرت پر ہماری کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہیے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں سمگلنگ کا بھی خاتمہ کرنا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں