وزیراعظم کا پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

اسلام آباد: (آواز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔یوم پاک فضائیہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں