ژی جیانگ: (آواز نیوز) چین میں ایک معمر شخص نے ڈینٹل کلینک میں ایک ہی سیشن میں اپنے 23 دانت نکلوانے کے بعد 12نئے دانت لگوالئے۔چین کے صوبے ژی جیانگ میں حال ہی میں حکام کو ایک خاتون کی جانب سے ایک مقامی ڈینٹل کلینک کے خلاف شکایت موصول ہوئی کہ اس کے والد کی ایک ہی سیشن میں 23 دانت نکال کر 12 دانت لگائے گئے جس کی وجہ سے اس کے والد 13 روز بعد چل بسے۔مس شو کے مطابق اس کے والد تیرہ روز تک شدید تکلیف میں مبتلا رہے جس کے بعد 28 اگست کو انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ انتقال کر گئے۔علاج سے قبل مریض کی اجازت لینے والے فارم میں خاتون کے والد کے دستخط موجود ہیں، جس کے بعد 23 نکال کے مریض کے منہ میں 12 سوراخ کئے گئے تاکہ نئے دانت لگائے جا سکیں۔یہ سب کچھ ایک ہی دن کیا گیا، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مریض کو کس قدر تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔مذکورہ کلینک کے ترجمان کے مطابق ایک ہی سیشن میں دانت نکالنے کی تعداد کا تعین ڈاکٹر مریض کی جسمانی کیفیت اور قوت برداشت کو دیکھ کر کرتا ہے تاہم چینی حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]