دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد

ممبئی: (آواز نیوز) بالی ووڈ کی سٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈکون کے ہاں ممبئی کے نجی ہسپتال میں بیٹی کی ولادت ہوئی، دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے ہسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پیدائش کی خبر پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے ستمبر میں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں