حدیقہ کیانی کی قوالی ’’جانے اس دل‘‘ کو گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ اس خوبصورت قوالی کی موسیقی معروف طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے۔ جب کہ ویڈیو کی ہدایات عبداللہ حارث نے دی ہیں اور میاں یوسف صلاح الدین نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ یوٹیوب پر قوالی کو اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد دیکھ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند کرچکے ہیں۔حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی قوالی کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ ماہ خواب جیسا ہے۔ میری پہلی قوالی ’’جانے اس دل‘‘ کو ریلیز کردیا گیا۔ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کے لیے دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون حاصل ہوا۔ایک انٹرویو کے دوران حدیقہ کیانی نے قوالی کو موسیقی کی خالص ترین شکل قرار دیتے ہوئے کہا قوالی گانا میرے لیے اعزاز ہے۔ اور مجھے آپ سب کے ساتھ یہ قوالی شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]