لاہور(آوازنیوز) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں کار حادثے سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم افنان کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، مشتبہ نوجوان تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا جو حادثے کا باعث بنی، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کار میں اکیلا تھا جب لوگوں نے اسے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، پولیس نے جاں بحق افراد کے خاندان کے سربراہ کی شکایت پر مشتبہ کار سوار افنان شفقت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا، جو واقعے کے وقت دوسری کار میں سفر کر رہے تھے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا