لاہور: (آواز نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی مریم نواز اور صارفین سے ہاتھ کر گئی۔پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے معاملے پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہو سکا، چودہ روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر صارفین تک محدود ہو کر رہ گیا جبکہ تھری فیز میٹر صارفین ریلیف سے محروم رہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم وزارت توانائی نے صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق اس ماہ کے تھری فیز میٹر کے بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں ہے، بجلی صارفین کی بڑی تعداد ریلیف کیلئے روزانہ دفاتر کے چکر لگاتی ہے۔لیسکو ذرائع نے مزید بتایا کہ صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا، بجلی بلوں میں ریلیف 201 یونٹ سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے تمام صارفین کیلئے تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]