سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کا کیس: سیکرٹری دفاع و داخلہ سے جواب طلب

راولپنڈی (آواز نیوز) سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق کیس میں عدالت نے سیکرٹری دفاع اور داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری اور ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس نے لاپتہ محمد اکرم کی لوکیشن سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔پولیس کی تفتیش غیر تسلی بخش ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے 30 ستمبر کو واضح جواب طلب کر لیا۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس دانستہ تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے، ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کی تفتیش رپورٹ بھی زیرو رہی۔واضح رہے کہ محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق درخواست ان کی اہلیہ میمونہ ریاض نے دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں