پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی سپراسٹار ہیروئن نیلو گزشتہ روز علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نیلو کے انتقال پر جہاں پوری پاکستان شوبز انڈسٹری نے غم کا اظہار کیا، وہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم نے اتوار کی صبح ٹوئٹر پرغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا والدہ کی رحلت پر میری دعائیں اور ہمدردیاں شان شاہد کے ساتھ ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
