تل ابیب (آواز نیوز ) اسرائیلی فوج نے لبنان میں شدید حملے کیے ہیں اور بیکا وادی میں بھی شدید بمباری کرتے ہوئے حزب االلہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔قطری میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی نیوزایجنسی کاکہنا ہے کہ نبیتاہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے آدھے گھنٹے کے دوران 180 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں ، ان حملوں میں کتنا جانی ومالی نقصان ہوا ہے اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔صہیونی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے لبنان میں شہریوں کو حزب اللہ کے ٹھکانوں کے اطراف سے نقل مکانی کا حکم دیا۔دوسری جانب وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت اللحم میں ایک لڑکی سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گاؤں سے بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں بسنے والے 9ہزار کے قریب فلسطینی اس وقت اسرائیلی فوج کی قید میں ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ادھر حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر کئی حملے کیے ہیں، جن میں مقبوضہ لبنانی شبعا فارمز اور شمالی اسرائیل کے علاقے شامل ہیں۔حزب اللّٰہ نے اتوار کے روز شمالی اور وسطی اسرائیل پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا، جس میں 50 کلو میٹر جنوب کی طرف کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ان حملوں کے بعد اسرائیل نے مزید حملے کرنے کا اعلان کیا ہے اور لبنان میں شدید حملے کیے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]