ڈھاکا (ویب ڈیسک) قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و سابق کپتان شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر بنگلادیش سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کر دیا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔یاد رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔عوامی لیگ کے رہنما اور آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]