لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور کہاوت ہے کہ ’’جو سوتے ہیں وہ کھوتے ہیں‘‘، لیکن اب سونے کے بھی لاکھوں روپے ماہانہ ملیں گے، بھارتی کمپنی نے انوکھی اور دلچسپ پیشکش کر دی۔بھارتی کمپنی ویک فٹ نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی انوکھی اور دلچسپ جاب آفر کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آج کل بیروزگاری عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے، نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں اور حصول روزگار کیلئے سخت محنت سے بھی نہیں کتراتے لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس کے ملازم کو کچھ نہیں کرنا صرف دن میں 8 گھنٹے تک سونا ہے اور اس کیلئے اسے ماہانہ 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔منفرد اور دلچسپ پیشکش دینے والی معروف بھارتی کمپنی ویک فٹ نے پروفیشنل سلیپ انٹرن پروگرام متعارف کرایا ہے، دو ماہ کے اس انٹرن شپ پروگرام میں شریک افراد کو کوئی محنت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ہر رات 8 سے 9 گھنٹے کی بھرپور نیند کرنا ہوگی۔اس کے علاوہ دن میں صرف 20 منٹ تک نیند (قیلولہ) لینا ہوگی، اس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کو روزانہ رات کو مقررہ وقت کم ازکم 8 گھنٹے کیلئے سونا ہوگا یعنی وہ گھر جیسا آرام کرتے ہوئے لاکھوں روپے کما سکیں گے۔کمپنی نے اپنے اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے نیند کے ماہرین کی مدد بھی لی ہے جو ورکشاپس منعقد کریں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]