لائبہ خان کا شادی کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے کا عندیہ

لاہور(آواز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نےشادی کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔گزشتہ دنوں اداکارہ لائبہ خان “دنیا نیوز” کے مقبول ترین شو “مذاق رات” میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کےد وران لائبہ خان نے بتایا کہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں تھا، میں اپنی چھوٹی بہن ایمان خان کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھی جہاں ایک پروڈکشن ہاؤس کی خاتون نے مجھے الف نامی ڈرامے میں کردار کرنے کی پیش کش کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے میں اداکارہ بن گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک شرمیلی لڑکی تھی، مجھ میں اعتماد کا فقدان ہوتا تھا، اس لیے مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتی لیکن پھر میں نے اداکاری کی تو مجھ میں اعتماد آنا شروع ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں