اسرائیل شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا : اسرائیلی وزیرخارجہ

یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25 ممالک کے وزراء خارجہ کو یہ پیغام دیا۔یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللّٰہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے، حزب اللّٰہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 105 افراد شہید ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں