نیپال : سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے اموات 192 ہو گئیں، 30 افراد لاپتہ

کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک ) نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔شدید بارشوں کے بعد حکام نے نیپال بھر میں تین دن کے لیے سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔نیپال میں اس سال بارش اور اس سے متعلقہ حادثات و واقعات میں 260 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں