دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ

میونخ: مڈغاسکر اور جرمنی کے سائنسدانوں نے جزیرہ مڈغاسکر کے شمالی حصے میں جنگلات سے ایک ایسا گرگٹ دریافت کیا ہے جو صرف 0.7 انچ (19.3 ملی میٹر) لمبا ہے۔ بروکیشیا نانا“ (Brookesia nana) کہلانے والا یہ گرگٹ اتنا چھوٹا ہے کہ انسانی ناخن پر آرام سے سما جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ ہونے کے علاوہ مختصر ترین ہوّام (ریپٹائل) بھی قرار دیا گیا ہے۔نیچر پبلشنگ گروپ کے ریسرچ جرنل ”سائنٹفک رپورٹس“ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، مڈغاسکر کے جنگلات سے اس کی صرف ایک مادہ اور ایک نر ہی ملے ہیں تاہم اس قسم کے دوسرے گرگٹ ان ہی جنگلات میں چھپے ہوسکتے ہیں۔بروکیشیا نانا، المعروف ”نینو گرگٹ“ کے نر اور مادہ، دونوں ہی بالغ ہیں جن میں مادہ کی لمبائی، نر کے مقابلے میں نسبتاً لمبی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں