تحریک انصاف نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میں بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار، عمر ایوب اور دیگر نے شرکت کی۔ کئی پی ٹی آئی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا ساتھ ہی مختلف کیسز میں عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسلام آباد میں جلسے کے اعلان سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق طے پایا کہ 13 اگست کی شام کو کارکنان پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوں گے، 14 اگست کے آغاز پر رات کو جلسہ گاہ میں جشن آزادی منایا جائے گا۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا