امریکہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد اور تعمیر نو کے لئے زیادہ سے زیادہ امداد دے: APPAC

نیویارک(آواز رپورٹ)امریکی پاکستانی کمیونٹی کو سیاسی طور متحرک رکھنے اور مین سٹریم نظام کا حصہ بنانے کے لئے سرگرم عمل امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی( APPAC)نے صدر بائیڈن کے نام ایک خط میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے سیلاب سے متاثر پاکستان کے لئے خاطر خواہ امدادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے.خط میں کہا گیا ہے امریکہ نے ہمیشہ ضرورت کے وقت انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے آج پاکستان ایک بڑی مشکل سے دوچار ہے جسے ھنگامی طور پر خاطر خفوری امداد کی ضرورت ہے.اے پی پیک نے امریکہ سے استدعا کی ہے کہ قوم اس طرح کی تباہی سے بچانے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے یہ ایک مستقل مسئلہ بنتا جارہا ہے.امریکہ پاکستان کو30 ملین ڈالرز زیادہ کی امداد دے چکا ہے مگر تباہی جس بڑے پیمانے پر ہوئی ہے یہ امداد بہت کم ہے.اے پی پیک کے بانی سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ گرین گیس کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم یعنی ایک فیصد ہے لیکن ہر گزرتے سال میں پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بے پناہ تباہی و بربادی ہورہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں