امریکی کانگریشنل وفد کا دورہ پاکستان،سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں

کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن کی قیادت میں کانگریس مین ٹام سوازی اور ایل گرین بھی شامل، ڈاکٹر اعجاز خصوصی دعوت پر وفد کے ہمراہ
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے مذید امداد کی درخواست کی ہے، احسن اقبال نے امداد کی شفافیت کا یقین دلایا
پاکستان کی زیادہ سے امداد ہماری ذمہ داری ہے، کانگریس مین ٹام سوازی،سے پی پیک پاکستان کے لئے 13 بلین ڈالرز کے امدادی پیکج پر کام کررہی ہے؛ ڈاکٹر اعجاز احمد

اسلام آباد(آواز رپور ٹ )یو ایس کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن ہیوسٹن سے ڈیموکریٹک کانگریس وومین شیلا بی جیکسن کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد کے دورے کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور مزید امریکی امداد کاجائزہ لینا ہے.وفد میں کانگریس میں ٹام سوازی اور کانگریس مین ایل گرین بھی شامل ہیں جبکہ امریکی پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے بانی سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد کانگریس مین ٹام سوازی کی خصوصی دعوت پر وفد کا حصہ ہیں. کانگریشنل وفد نے و یراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ اور دیگر سے ملاقات کی. وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کے علاوہ تعمیر نو اور بحالی پر ممکنہ اخراجات کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کم سے کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والا ملک ہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں سے وہ بہت زیادہ متاثر ہے. وزیراعظم ترقی یافتہ ممالک سے اس مسئلہ پر فوری توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان جیسے ملکوں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ اور میکنزم کی ضرورت پر زور دیا.ڈاکٹر اعجاز نے ایوان صدر کے باہر دورے کے حوالے سے میڈیا کے لئے ایک بریفنگ میں بتایا کہ وفد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔ چیف آرمی سٹاف جنرل باجوہ اور دیگر سے ملاقاتیں کی ہیں.انہوں نے بتایا کہ آج امریکہ کی 30 ملین ڈالرز کی پہلی امداد حکومت کے حوالے کی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے بتایاہے کہ سیلاب زدگان کی آباد کاری وبحالی اور تعمیر نو کےلئے بہت زیادہ امداد اور سپورٹ کی ضرورت ہے.امریکہ نےایک لاکھ سے زیادہ ٹینٹ کی فراہمی کی پیش کش کی ہے.ڈاکٹر اعجاز احمد نے مذید کہا کہ اے پی پیک 13 بلین ڈالرز کے امدادی پیکج پر کام کررہی ہے.ہماری کوشش ہے کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کو ملاکر ایک بل پیش کیا جائے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کےلئے امریکہ سے زیادہ سے زیادہ امداد لی جائے. کانگریس مین ٹام سوازی کا کہنا ہے ٹی وی اور اخبارات میں جتنا نقصان بتایا جارہا ہے ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ تباہی اس سے کہیں زیادہ ہوئی ہے. بچے مائیں زیادہ متاثر ہوئے ہیں.لوگوں کی بڑی تعداد تک مدد نہیں پہنچ رہی ہے. صحت کے مسائل بہت سنگین ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ واپس جاکر یہ پیغام دیں گے مصیبت کی ان گھڑیوں میں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے دیرینہ دوست کی مدد کرے. پاکستان ہمارا ہر وقت کا ساتھی ہے.کانگریس مین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم پاکستان کوطزیادہ سے زیادہ امداد دلوانے میں کامیاب ہونگے.ڈاکٹر اعجاز نے کانگریشنل وفد کے ہمراہ منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال دے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں امریکی پاکستانی ہم سے پوچھتے ہیں کہ امداد کی شفافیت اور منصفانہ تقسیم کا کیا طریقہ کار ہےجو رقم پاکستان میں لوگوں کی مدد کے لئے بھیجی جاتی ہے وہ دراصل جاتی کہاں ہے.شفافیت کا معیار کیا ہے اور رقم درحقیقت کہاں کیسے خرچ ہورہی ہے.احسن اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی سطح پر واضح طور پر اعلان کیا ہے سیلاب زدگان کے لئے جتنی بھی بیرونی امداد آئے گی.اس کا آڈٹ ملک کی سب سے بڑی اور بہترین ساکھ کی حامل اکاونٹنگ فرم کرے گی.وہ ہمیں رپورٹ دیں گی جسے عوام سے شئیر کریں گے.کانگریس مین ٹام سوازی نے آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کے دوران انہیں ایوان نمائندگان کی جانب سے سائیٹیشن پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں