نیویارک(آواز آن لائن)وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 19 سے 23 ستمبر 2022 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کریں گے.وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت کابینہ اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گئےوزیراعظم پاکستان 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گےملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کو درپیش چیلنج پر توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرے سے اجتماعی طور پر نمٹنے کے لیے ٹھوس تجاویز کا خاکہ پیش کریں گےوزیراعظم اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کے حل اور جموں و کشمیر کی صورتحال اور علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے موقف اور نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے.اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر عالمی فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں شرکت کریں گے،جبکہ اور سی او پی ۔ 27 بند کمرہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گےموسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اور بین الاقوامی برادری کو درپیش سب سے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر درکار موثر اقدامات پر غور و خوض کرنے کے لیے یہ اہم پلیٹ فارمز ہوں گےوزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصبوں، جنرل اسمبلی کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں، آئی ایف آئیز اور مخیر تنظیموں کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گےجبکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور امریکی صدر کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ کے دوران رہنماءبات چیت بھی کریں گئے، وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور تقریبات میں شرکت کریں گئے جن میں متعدد ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں، میڈیا اور تھنک ٹینک کی بات چیت کے علاوہ جی۔77 اور چین کی جانب سے منعقد ہونے والے سالانہ وزرائے خارجہ کا اجلاس ، او آئی سی کا سالانہ اجلاس کی صدارت اور جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت شامل ہیںمرکز برائے کثیرالجہتی تقافت اقوام متحدہ کا اہم بین الاقوامی ادارہ ہےجو بین الاقوامی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کو فروغ دیتا ہےاور ایک مستحکم اور پائیدار عالمی نظام کی بنیاد فراہم کرتا ہےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بین الاقوامی برادری کو مشترکہ مقاصد اور انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کے مشترکہ حل کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت پاکستان کے مستقل عزم کا مظہر ہےاقوام متحدہ دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی امور میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہےترقی پذیر ممالک کے سب سے بڑے بین الاقوامی گروپ – گروپ آف 77 اور چین کی موجودہ چیئر کے ساتھ ساتھ OIC وزرائے خارجہ کونسل کی موجودہ چیئر کے طور پر، پاکستان عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور سب کے لیے انسانی حقوق کو فروغ دینے کیلیے اپنے آواز بلند کرے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]