لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر نے اپنی اسناد سفارت سعودی حکومت کے افسر کو پیش کردیں

ریاض (رپورٹ: ملک عاصم اعوان )لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) بلال اکبر نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔جمعرات 29 اپریل کو نئے نے سعودی دفتر خارجہ کے پروٹوکول چیف مشاری بن الی بن نہیت سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت جمع کرو دیں 22 اپریل کو سعودی عرب میں پاکستان سابق سفیر راجہ علی اعجاز نے عہدہ چھوڑا تھا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کو سفیر نامزد کیا گیا تھا۔عام طور سے کسی بھی ملک میں تعینات ہونے والے سفیر اپنی سفارتی اسناد سربراہ مملکت کو پیش کرتے ہیں اسطرح پروٹوکول کے اعتبار سے بلال اکبر کو اسناد سفارت سعودی فرمانرواہ شاہ محمد سلمان کو پیش کرنا تھیں مگر ایک سرکاری افسر نے انکو سفیر کی حیثیت سے ویلکم کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں