پشاور(آواز نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ ہے۔دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]