پینٹاگون: (آواز نیوز) پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔امریکا کے دفاعی مرکز پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر اسرائیل سے بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ردعمل کیا ہو گا اس پر اندازہ نہیں لگا رہے ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ رابطہ جاری رکھیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو آئل ریفائنریوں سمیت ایرانی شہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ جوابی حملے کے متعلق اسرائیل سے مشاورت جاری ہے، اسرائیل نے ہم سے مدد نہیں مانگی لیکن ہم نے صیہونی ریاست پر زور دیا ہے جنگ کو پھیلنے سے روکے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]