کراچی دھماکہ قابل مذمت، ملوث عناصر ملک دشمن ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: (آواز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعے پر گہرا صدمہ اور دکھ ہوا، واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں، چینی قیادت اور چین کے عوام بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں