سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 84 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

کراچی: (آواز نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور 100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں بازار حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 84 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر کے 84116 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں